وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ تمام کھاد ساز اداروں کو مناسب قیمت پر گیس کی فراہمی یقینی بنائیں گے،گیس کی سپلائی کھاد کمپنیوں کیلئے مخصوص کی جائے گی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری وزارت صنعت و پیداوار سیف انجم بھی شریک ہوئے،اجلاس میں نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس غیر قانونی طور پر استعمال ہو رہے ہیں،اکبر ایس بابر
اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ کسانوں کو ریلیف دینےکیلئےکھاد کمپنیوں کو سستی گیس فراہم کی گئی،اجلاس میں ملک میں یوریا کی پیداوار اور قیمتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ہارون اختر نے یوریا کی قیمت، پیداوار اور ریٹیل قیمت پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی،اس کے علاوہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کو نئی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
مائیک ہیسن قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مضبوط امیدوار
اجلاس میں انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ کھاد کے مسائل اور حل پر وزیراعظم کیلئےجامع بریفنگ تیار کی جائے۔