پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے، حنیف عباسی

Hanif Abbasi

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ اور وفاق بلوچستان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم کے شعبے کو مضبوط کیا گیا۔ اور وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔ پاکستان کے مفاد پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دیں گے۔

حنیف عباسی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں صحت کی سہولیتں ناپید ہوچکی ہیں۔ جبکہ ملک میں مہنگائی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جی ایچ کیو حملہ کیس، التوا مانگنا ہو تو آئندہ اس عدالت میں نہ آنا، سپریم کورٹ

ریلوے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔ اور جنگی بنیادوں پر ریلوے کی ترقی کے لیے کام جاری ہے۔ ریلوے اسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو بہتر علاج کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔ اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں انتظار گاہ کی توسیع کر رہے ہیں۔ پاکستان ہمارے لیے سب سے اہم ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں