پی ایس ایل 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو شکست دیدی۔
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر147رنز بنائے،کپتان بابراعظم46رنزبنا کر نمایاں رہے،محمد حارث28اورالزاری جوزف نے24رنز بنائے۔
22تا 27 اپریل گلگت بلتستان،خیبر پختونخواور آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع
حسین طلعت 18، ٹام کوہلر کیڈمور7،مچل اوون 5اورصائم ایوب نے 4رنز کی اننگز کھیلی ،کراچی کنگز کے عباس آفریدی اور خوشدل شاہ نے 3،3وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 19.3 اوورز میں پورا کرلیا،ڈیوڈ وارنر 60 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے ، خوشدل شاہ نے 23، محمد نبی نے 14،جیمز ونس نے 11،عرفان خان نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافے کا رجحان
پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ نے 3،علی رضا نے 2،عارف یعقوب اور الزاری جوزف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔