آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل 10 سے باہر ہو گئے

Matthew Short

لاہور: اسلام آباد یونائٹیڈز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پی ایس ایل سیزن 10 سے باہر ہو گئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈز کے اہم کھلاڑی آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں۔ پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کو دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی تھی۔

دوبارہ تکلیف کے باعث میتھیو شارٹ نے ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد وہ آسٹریلیا واپس روانہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کے بولرز کی تباہ کن بولنگ، ملتان سلطانز کو بڑے مارجن سے شکست

میتھیو شارٹ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں