لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈکپ کوالیفائرز کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔
ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی 4 کھلاڑی شامل ہیں۔ فاظمہ ثناء کو ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
منیبہ علی، نشرہ سندھو اور سعدیہ اقبال بھی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیڈ کوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی تلاش ، پی سی بی نے اشتہار دیدیا
ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز کی 3، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کی 2، 2 کھلاڑی شامل ہیں۔