وزیر اعلیٰ پنجاب پر لوگوں کے اعتماد کا لیول بڑھتا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز پر لوگوں کے اعتماد کا لیول بڑھتا چلا جا رہا ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا درست استعمال کرنا چاہیے۔ اور فوٹو جرنلسٹس کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر جھوٹے پراپیگنڈے سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو سہولیات دینے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ اور وزیر اعلیٰ مریم نواز میں عام آدمی کی خدمت کرنے کا ایک جذبہ ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ ریاست کو خود لوگوں کے گھر جا کر فلاحی کام کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے میدان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے، وزیرا عظم

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کام کرنے پر یقین رکھتی ہیں۔ جبکہ کچھ لوگوں کو اپنی سیاست بچانے کے لیے جان بوجھ کر ایشوز بنانے کا شوق ہے۔ پنجاب حکومت صوبے کے عوام کو ریلیف فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پر لوگوں کے اعتماد کا لیول بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے پنجاب پر تنقید کی جا رہی ہے۔ لیکن کیا دوسرے صوبوں نے گندم کی امدادی قیمت کااعلان کیا ؟


ٹیگز :
متعلقہ خبریں