پاکستان سپر لیگ کے 8 ویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے ہرا دیا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے 176 رنز ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم 119 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے سعود شکیل 3 رنز محمد عامر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ حسن علی نے تین اور محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
اس سے پہلے کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 175رنز اسکور کیے، جیمز ونس نے 70، ڈیوڈ وارنر نے 31 اور ٹم سائفرٹ نے 27 رنز سکور کیے۔
کوئٹہ کے محمد عامر اور علی ماجد نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ پچ تھوڑی خشک لگ رہی ہے۔
مزید بولے کہ پچھلے میچ میں اوس زیادہ نہیں تھی اس لیے پہلے بیٹنگ کر رہےہیں۔
ٹیمیں
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز XI: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، کوشال مینڈس (وکٹ کیپر)، رایلی روسو، خواجہ نافع، فہیم اشرف، سین ایبٹ، محمد عامر، ابرار احمد، علی مجید
کراچی کنگز XI: ڈیوڈ وارنر (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، محمد ریاض اللہ، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ