خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی، شاداب خان نے بتا دیا

شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر بابراعظم کی شادی کی دعا کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شاداب مشتاق احمد سے بات چیت کر رہے ہیں، جس میں انہوں نے بتایا کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر پہلی دعا کیا مانگی۔

شاداب نے کہا کہ کہتے ہیں کہ خانہ کعبہ کو دیکھ کر جو دعا کی جائے وہ پوری ہوتی ہے، میں نے اس موقع پر اس (بابراعظم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے) کی شادی کیلئے دعا کی۔

پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، صاحبزادہ فرحان

بابراعظم وہاں موجود تھے انہوں نے فوراً کہا کہ ہائے یار نہیں۔ شاداب خان نے مزید کہا کہ صائم اور بابر کا ٹائم آ گیا ہے، اس موقع پر مشتاق احمد نے پوچھا کہ اور نسیم شاہ کا، جس پر شاداب نے کہا کہ اسے ابھی انجوائے کر نے دیں۔

اس موقع پر بابراعظم نے تشویش کا اظہار کیا اور پوچھا کیوں؟ شاداب نے مذاق کرتے ہوئے پاس کھڑے نسیم شاہ سے کہا کہ نہ کندھا چل رہا ہے نہ باؤلنگ چل رہی ہے۔


متعلقہ خبریں