غزہ اورلبنان پر اسرائیل کے ڈرون حملے، مزید 25 شہید، متعدد زخمی

غزہ

غزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملوں میں مزید 25  فلسطینی شہید، متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ،7 زخمی، وسطی غزہ میں حملے میں کم از کم 2 افراد شہید،3 زخمی ہوئے۔

اسرائیلی بمباری سے غزہ کا آخری فعال اسپتال بھی تباہ ، 6 بھائیوں سمیت 37 فلسطینی شہید

عرب میڈیا نے مزید بتایا کہ اسرائیل کا لبنان میں بھی ڈرون حملہ، ایک شخص شہید، ایک زخمی، اسرائیل نےڈرون کے ذریعے ایک گاڑی کونشانہ بنایا، یمن پرامریکا کے فضائی حملے میں ایک شخص شہید ہوئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ ماہ جنگ بندی خاتمے کے بعد سے 1652 فلسطینی شہید ہو ئے، امریکی طیاروں نے دارالحکومت صنعاء کے قریبی علاقوں کونشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے میں اسرائیلی فوج کا مکمل انخلا شامل ہونا چاہیے، جب تک اسرائیل غزہ سے نہیں نکلتا جنگ بندی نہیں ہوگی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں