پاک فضائیہ کے پانچ ائیرکموڈورز کی ائیر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی


اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاک فضائیہ کے پانچ ایئر کموڈورزکو ایئر وائس مارشل کے عہدوں پر ترقی دے دی۔

ذرائع کے مطابق ایئروائس مارشل محمد ندیم صابر، ایئروائس مارشل محمد مغیث افضل، ایئروائس مارشل تنویر اشرف بھٹی، ایئروائس مارشل چوہدری احسن رفیق اورایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والے پانچوں افسران کا تعلق پاک فضائیہ کے جنرل ڈیوٹی پائلٹ (جی ڈی پی) برانچ سے ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ائیروائس مارشل ندیم بطورڈپٹی چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر فالکن تعینات رہ چکے ہیں جب کہ ایئروائس مارشل مغیث اسسٹنٹ چیف آف ایئراسٹاف (ٹریننگ آفیسرز) کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایئروائس مارشل تنویراسسٹنٹ چیف آف ائیراسٹاف (پرسنیل) تعینات رہے ہیں جب کہ ایئروائس مارشل احسن اسسٹنٹ چیف آف ایئر اسٹاف (آپریشنز) کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

ایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری اسسٹنٹ چیف آف ائیر اسٹاف (آپریشنز) کے عہدے پر فائز رہے ہیں جب کہ امریکہ میں ائیراتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں