پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 33 کروڑ ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط ہوگئے۔
ترجمان اقتصادی امور نے کہا کہ قرض پروگرام کی رقم سماجی تحفظ اور ترقی کے لئے استعمال کی جائے گی،قرض پروگرام کی رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کی جائے گی۔
پاکستان اور اے ڈی بی کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے دستخط کیے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، شوگر ملز ایسوسی ایشن
اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ قرض انٹیگریٹڈ سوشل پروٹیکشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیا گیا ہے جس کا مقصد غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کرنا ہے۔
وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے معاہدے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کا شکریہ ادا کیا، بینک کی کنٹری ڈائریکٹر ایمافین نے کہا کہ اس پروگرام سے غریب بچوں اور نوجوانوں کے لیے پرائمری اور سیکنڈری تعلیم تک رسائی میں اضافہ ہوا ہے۔