بھارتی ریاست میں مسافر بس کھائی میں گر گئی، 47 افراد ہلاک

بھارتی ریاست میں مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 47 افراد ہلاک | urduhumnews.wpengine.com

نینی تال:  بھارتی ریاست اتر کھنڈ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 47 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حادثہ  ضلع پوڑی گڑھوال میں اس وقت پیش آیا جب رام نگر سے بھوان جانے والی بس ریاست اترکھنڈ میں  پیپلی بھوان  موٹر وے پر حادثے کا شکار ہوگئی، ساڑھے چھ سو فٹ گہری کھائی میں گرنے سے 45 مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم کی جانب سے ریسکیو آپریشن کئی گھنٹے جاری رہا،  ابتدائی رپورٹس کے مطابق 28 سیٹوں والی بس میں 50 افراد سوار تھے، حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

اترکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندرا سنگھ  راوت نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے  مرنے والوں کے لواحقین کے لیے دو لاکھ اور زخمیوں کے لیے پچاس پچاس ہزار روپے امداد کا اعلان بھی کیا۔


متعلقہ خبریں