رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے خود کو پارٹی چیئرمین نامزد ہونے کی تردید کر دی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا میرے بطور چیئرمین پی ٹی آئی نامزد ہونے کی خبریں درست نہیں،سیکریٹری جنرل سے متعلق فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد ہو گا،قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسد قیصر پی ٹی آئی کے نئے چیئرمین نامزد کردئیے گئے ہیں۔
کراچی کے عازمین حج کیلئے کووڈ ویکسین کی تفصیلات جاری
دوسری جانب سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے سلمان اکرم راجہ نے پارٹی چیئرمین کو استعفے سے متعلق آگاہ کر دیا،سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ تاحال قبول نہیں کیا گیا۔
علاوہ ازیں صاجزادہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فائنل کال میں ناکامی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا،ذرائع کا کہنا ہے صاجزادہ حامد رضا قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دیں گے۔
مغربی ہوائوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل
دریں اثنا وزیراعلی ٰہاؤس خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی کورکمیٹی کا اجلاس ہوا ،ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوراجلاس میں شریک ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ ، فیصل جاوید ،شیخ وقاص اکرم اورمینا خان بھی شریک تھے،اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق گفتگو کی گئی۔