آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا کا استعمال نہیں کر سکیں گے ، بل منظور

سوشل میڈیا استعمال

آسٹریلوی ایوان نمائندگان نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے بل کی منظوری دیدی۔ 

ایوان نمائندگان نے 13 کے مقابلے میں 102 ووٹ سے بل منظور کیا۔ بل کی سینیٹ سے منظوری کے بعد حکام کو کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آنے سے روکنے کے لیے ایک سال کے اندر سکیورٹی نظام قائم کرنا ہو گا۔

پاکستان علما کونسل کا توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے تحریک کا اعلان

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ پابندی پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ سینیٹ سے حتمی منظوری کے بعد یہ اس نوعیت کا دنیا کا پہلا قانون بن جائے گا۔


متعلقہ خبریں