بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد


لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس سمیت 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنا دیا۔

تحریک انصاف والے نہیں چاہتے عمران خان جیل سے باہر آئیں،ایمل ولی خان

دوران سماعت پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم کے اشارے پر200 حساس تنصیبات پرحملے کیے گئے، تمام کیسزبغاوت اورحساس تنصیبات پر حملے کے ہیں۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے عسکری ٹاور حملہ، شادمان تھانے کو جلانے سمیت دیگر 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی تھیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں