کارکنان بھاگ گئے، بشری بی بی اب بھی اسلام آباد میں موجود، بہن کا دعویٰ

مریم وٹو

بشریٰ بی بی کی بہن مریم  ریاض وٹو نے دوعویٰ کیا ہے کہ آپریشن شروع ہوتے ہی کارکنان بھاگ نکلے لیکن بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد میں ہے۔

بشری بی بی کی بہن  نے کہا کہ  بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں وہ اپنے شوہر کی رہائی کیلئے جدوجہد کرتی رہیں گی، بیان دیتے ہوئے مریم وٹو انتہائی جذباتی ہوگئیں انکی آواز بھر آئی، روہانسی آواز میں اپنی بات جاری رکھی۔

 ڈی چوک گرینڈ آپریشن، بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور دھرنے سے فرار، کارکن بھی تتر بتر

خیال رہے کہ اب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےخاندانی ذرائع نے تصدیق کردی ہے کہ علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا پہنچ چکے ہیں۔

جبکہ بشریٰ بی بی کے خیبرپختونخوا پہنچنے کی  بھی غیر مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ علی امین اور بشریٰ بی بی دونوں محفوظ ہیں۔


متعلقہ خبریں