پنجاب،52577افراد سانس کی بیماری سے شدید متاثر

سانس

پنجاب میں پانچ بیماریوں کے اعداد وشمار جاری کردیئے گئے پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 52577 افراد سانس کی بیماری سے متاثر ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں 5 مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردیئے، جس کے مطابق سانس کا مرض صوبے میں سرفہرست ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے پیٹرول اور ڈیزل کی سپلائی میں خلل پر نوٹس لے لیا

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  لاہور میں 24 گھنٹوں میں 3069 افراد، ایک ہفتہ میں 34 ہزار جبکہ ایک ماہ میں ایک لاکھ 31 ہزار افراد متاثر ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت  نے بتای کہ اسی طرح صوبہ میں 24 گھنٹوں میں 2953 افراد دمہ کے مرض سے متاثر ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 242، ایک ہفتہ میں 2367 جبکہ ایک ماہ میں 6847 کیسز رپورٹ ہوئے-

دل کا امراض کے 1097 کیسز ، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 506، ایک ہفتہ میں 3601 جبکہ ایک ماہ میں 14440 افراد متاثر ہوئے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں