اسلام آباد، احتجاج روکنے کیلئے لگائے گئے کنٹینرز میں آگ لگ گئی

احتجاج

اسلام آباد میں تھانہ کھنہ کے نزدیک کنٹینرز میں آگ لگ گئی، کنٹینرز ممکنہ طور پر احتجاج کو روکنے کیلئے رکھے گئے تھے۔

ریسکیو ٹیمیں آگ بھجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام نے بتایا کہ کنٹینرز میں آگ ویلڈنگ کے دوران لگی تھی۔

راولپنڈی، سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں میں فائرنگ، 3 فتنہ الخوارج ہلاک، 2 فرار

اسلام آباد فائر اینڈ ریسکیو کی ٹیموں نے آگ بجھادی، پوچھے جانے پر حکام نے بتایا کہ آگ لگنے سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں احتجاج روکنے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں، کنٹینرز لگا کر سڑکیں بند کردی گئی ہیں،انٹرنیٹ سروس کی بندش کے ذریعے بھی رابطے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں