ن لیگ سے تحفظات، پانی پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے، وزیراعلیٰ سندھ

مراد شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے اور سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے پاس اسمبلی میں دوتہائی سے زیادہ نمائندگی ہے۔

پی ٹی آئی والے چند ووٹوں کیلئے ملک کا نقصان نہ کریں، گورنر پنجاب

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تحفظات چیئرمین بلاول بھٹو نے تفصیل سے بتائے، (ن) لیگ کے ساتھ تحفظات بات چیت سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کے معاملے پر سندھ کا مؤقف واضح ہے، سندھ کے حصے کے پانی کا ایک قطرہ بھی کہیں جانے نہیں دیں گے، ہم سندھ کے پانی پر کسی کو ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کااعلان

پولیو کیسز پر بات کرتے ہوئے  وزیراعلی سندھ  کا کہنا تھا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ضرور کریںگے، پاکستان میں پولیو کے 52 کیس رپورٹ ہوئے، بےنظیربھٹو نے پولیو کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کیے تھے۔


متعلقہ خبریں