پی ٹی آئی نے احتجاج والے دن انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش کا توڑ نکال لیا

تحریک انصاف

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے24 نومبر کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہےلیکن پی ٹی آئی نے اس کا حل بھی نکال لیا ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دوسری بہترین اسٹاک مارکیٹ بن گئی

پی ٹی آئی کے ایک کارکن شفقت ایاز نے ایک ایپلی کیشن ”Bridgefy“ کا ذکر کیا جو احتجاج کے دوران آپس میں رابطے کے لیے بغیر انٹرنیٹ کے بھی کام کرے گی۔

ایاز شفقت نے ”ایکس“ پر لکھا کہ یہ ایپلی کیشن ایپل اور پلے اسٹور دونوں پہ موجود ہے اسے ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دوستوں کو بھی اطلاع کریں۔

دفعہ 144لگی ہوئی ہے ، جو بھی احتجاج کیلئے نکلیں گے پکڑے جائیں گے ، محسن نقوی

سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کی صورت میں دو ایپلیکیشنز ”BRIAR“ اور ”Bridgefy“ بتائی ہیں جن کے ذریعے ممبران آپس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔

 

ان کا کہنا تھا کہ ان ایپس میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے نہ تو آپ کو اپنا فون نمبر دینا ہے نہ ہی ای میل ایڈریس، بلکہ آپ فرضی نام بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

ٹیکس فراڈ کی نشاندہی کرنے والے ایف بی آر افسر کیلئے 50 لاکھ انعام کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایپ بلیوٹوتھ کے ذریعے کمیونیکیٹ کرتی ہے اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 100 میٹر یا 300 فٹ ہوتی ہے جتنے زیادہ لوگوں کے پاس یہ ایپ ہو گی اتنی دور تک آپ کی پہنچ ہوگی۔


متعلقہ خبریں