ہواؤں کا رخ تبدیل، لاہور ایک بار پھر آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

لاہور

اسموگ نے لاہور کو نشانے پر رکھ لیا، صوبائی دارالحکومت دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں ایک بار پھر سرفہرست، لاہو ر میں فضائی آلودگی کی شرح 593 پر پہنچ گئی۔

بھارتی شہر دہلی 372 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے اور کراچی 214 ایئرکوالٹی انڈیکس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ لاہور کینٹ میں اے کیو آئی 876 اور شملہ پہاڑی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 840 ریکارڈ کی گیا، ڈی ایچ اے میں فضائی آلودگی کی شرح 682 پر جا پہنچی۔

متنازع منصوبے شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی اسموگ میں کمی کے باعث تعلیمی ادارے کھلے تھے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار میں بھی نرمی کی گئی تھی۔دوسری جانب صوبائی حکومت نے شہریوں سے احتیاط کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہواؤں کا رخ ایک بار پھر لاہور کی طرف ہو گیا ہے۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں سے ہی ہر شہری کی زندگی کا تحفظ کر سکتے ہیں، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسموگ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پرکارروائیاں جاری ہیں۔


متعلقہ خبریں