ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل ، پہلی بار گرین شرٹس کو سال میں 13 میچز میں شکست

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل

پاکستانی ٹیم کو رواں سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں 13 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا، 2022 میں بھی پاکستانی ٹیم کو 12 شکستوں سے دوچار ہونا پڑا تھا، 2010 میں بھی بارہ شکستیں پاکستان کا مقدر بنیں۔

جنوبی افریقہ کو ٹیسٹ میچز میں شکست دینے کیلئے حکمت عملی تیار

2019 میں آٹھ ناکامیاں پاکستان کے ہاتھ آئیں، اس بار 13 شکستوں کا بدترین ریکارڈ بن گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں کوئی میچ نہیں جیت سکا۔

پاکستان آسٹریلیا سے مسلسل ساتواں ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گیا، پاکستانی ٹیم بیٹنگ اور بالنگ دونوں میں فلاپ ہو گئی۔


متعلقہ خبریں