کراچی، کھدائی کے دوران گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

گیس

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے شاہ بندر بلاک میں ہائیڈرو کاربن کی مسلسل تیسری دریافت کی ہے۔

پی پی ایل نے سندھ کے ضلع سجاول کے شاہ بندر بلاک میں کنوئیں پتیجی X-1 سے گیس اور کنڈنسیٹ کے دریافت کا اعلان کیا ہے۔

پی پی ایل کی آپریٹنگ شپ کے تحت یہ ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے پاکستان کی توانائی کے تحفظ میں کردار ادا کرنے کی روایت کو تقویت ملی ہے۔

وی پی این کے استعمال کے بغیر آئی ٹی انڈسٹری نہیں چل سکتی،چیئرمین پی ٹی اے

پی پی ایل شاہ بندربلاک میں 63 فی صد کاروباری شراکت (ڈبلیو آئی) کے ساتھ آپریٹر ہے، کنوئیں کی کھدائی اور جانچ پی پی ایل کی تکنیکی مہارت اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کی گئی۔

پی پی ایل کے مطابق پتیجی X-1 کی کھدائی کے آغاز کے بعد ہائیڈرو کاربن کی جانچ کے لیے 2،475 میٹر ایم ڈی گہرائی تک کھدائی کی گئی، اور کھدائی کے ڈیٹا کی بنیاد پر ہائیڈرو کاربن کے حامل زون کی نشان دہی کی گئی۔

جانچ کے دوران کنوئیں سے یومیہ 11.7 ایم ایم ایس سی ایف گیس اور یومیہ 198 بیرل کنڈنسیٹ کی پیداوار حاصل ہوئی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں