نو مئی منصوبہ بندی کیس، شاہ محمود سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

فرد جرم

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے الزام میں شاہ محمود سمیت 21  ملزمان پرفرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی کے الزام میں اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر پر فرد جرم عائد کرکے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔

سانحہ 9 مئی سے متعلق منصوبہ بندی کا الزام میں تھانہ ریس کورس میں درج مقدمے کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کی۔

توشہ خانہ2 کیس: عمران خان، بشری بی بی پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی

کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آئندہ  سماعت پر نو مئی منصوبہ بندی کے  گواہان کو طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، جس ن لیگ کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا  اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں