پنجاب میں 4 سالہ بی ڈی ایس ڈگری پروگرام کا دورانیہ تبدیل

بی ڈی ایس

پنجاب میں بیچلرز آف ڈینٹل سرجری ( بی ڈی ایس ) ڈگری پروگرام کا دورانیہ 4 سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 49 ویں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بی ڈی ایس کا دورانیہ 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا۔

سرکاری اور نجی ڈینٹل کالجز پانچویں سال کی فیس نہیں لیں گے۔بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے اجلاس میں ڈینٹل کالجز کیلئے سیشن 25-2024 سے نیا نصاب لانے کی بھی منظوری دی گئی۔

سندھ: اسکول،کالجز داخلہ فارم میں ٹرانس جینڈر بچوں کیلئے خانہ شامل کرنے کی منظوری

اس موقع پر وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور کا کہنا تھا کہ نئے نصاب میں کمیونٹی ڈینٹسٹری اور طبی مہارتوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ڈینٹل کالجز کے سبجیکٹ سپیشلٹس اور میڈیکل ایجوکیشن کے ماہرین کی ٹریننگ کی جائے گی، نئے نصاب میں لائف سیونگ سکلز کو بھی شامل کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں