جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہائوس میں اہم ملاقات


امریکی صدر جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہائوس میں اہم ملاقات ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات تقریبا 2گھنٹے جاری رہی، ٹرمپ اور بائیڈن نے جنوری میں اقتدار کی منتقلی کا وعدہ کیا۔

حج پروازوں سے متعلق وزارت مذہبی امور اور پی آئی اے میں معاہدہ طے پا گیا

بائیڈن نے ٹرمپ کو اقتدار میں واپسی پر خوش آمدید کہا،ان کا کہنا تھا اقتدار کی منتقلی کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا سیاست سخت اور ناخوشگوار ہے لیکن جیت پر خوش ہوں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اول جل بائیڈن نے بھی ٹرمپ کا خیر مقدم کیا۔

پنجاب کے 37 اضلاع میں کلینک آن وہیلز اور فیلڈ اسپتال فعال

جل بائیڈن نے ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا کو تہنیتی خط ارسال کیا،نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری2025 کو حلف اٹھائیں گے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں