وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا نیٹکو ہیڈ آفس میں سٹی وین سروس کا افتتاح

حاجی گلبر خان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے نیٹکو ہیڈ آفس گلگت میں سٹی وین سروس، گلگت تا کاشغر بس سروس اور مسافروں کیلئے جدید ٹرمینل کا افتتاح کر دیا۔

وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹکو قومی ادارہ ہے، سابقہ ادوار میں اس اہم ادارے کو نظرانداز کیا گیا، ہماری حکومت نیٹکو کی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

سالانہ گرانٹ کے علاوہ 15 جدید بسوں کی خریداری کیلئے 41 کروڑ کا خصوصی گرانٹ دیا گیا ہے، نیٹکو کی جانب سے سٹی وین سروس اور گلگت تا چائنہ بس سروس شروع کرنے سے ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت میسر آئے گی۔

2028 سے تمام محکموں کو سود سے پاک کر دیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان

نیٹکو کی جانب سے آن لائن ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے سے مسافروں کو ٹکٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا،  گلگت میں مسافروں کیلئے سٹی وین سروس شروع کرنے سے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

نیٹکو کو منافع بخش ادارہ بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کررہے ہیں، سابقہ بقایا جات کی مرحلہ وار ادائیگی ممکن بنائی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نیٹکو میں نئے اصلاحات متعارف کرانے سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ گلگت اور سکردو کی طرز پر غذر اور دیامر سمیت تمام اضلاع میں مسافروں کیلئے جدید ٹرمنلز بنائے جائیں۔

وزیراعظم شہباز شریف 3 روزہ دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

انہوں نے کہا کہ صوبائی سیکریٹری خزانہ اور ایم ڈی نیٹکو کو قومی ادارے کا خسارہ کم کرنے اور منافع بخش بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا جس کو مختصر مدت میں پورا کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیٹکو اس وقت ماہانہ ایک کروڑ روپے بچت کررہا ہے جو خوش آئند ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ایم ڈی نیٹکو اور نیٹکو انتظامیہ کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی۔

انہوں نے ایم ڈی نیٹکو کو ہدایت کی کہ ملازمین کو جنوری سے 15 فیصد  ڈی آر اے الاؤنس دیا جائے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو ایم ڈی نیٹکو نے ادارے کی کارکردگی اور مختلف آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں