خواجہ سعد رفیق کی سیاست یا مسلم لیگ (ن) چھوڑنےکی خبروں کی تردید


خواجہ سعد رفیق نے سیاست یا مسلم لیگ ن چھوڑنے کے حوالے سے زیر گردش خبروں کی تردید کردی ہے۔

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ریلوے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پارٹی سے استعفیٰ دینے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں گرین انفراسٹرکچر میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی ہے، علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ایکس ( ٹویٹر) پر پابندی ختم کی جائے۔

ایکس پر جاری بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ نگران حکومت کے دور میں لگائی گئی اس پابندی کا کسی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

عمران خان امریکی مدد سے بھی نہیں نکل سکتے،مفتاح اسماعیل

انہوں نے لکھا کہ جگ ہنسائی سے بچا جائے اور سیاست کا مقابلہ صرف سیاست سے ہو گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں