عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس حوالے سے لوئر دیر میں شمولیتی تقریب منعقد ہوئی جس میں ن لیگ کے رہنما امیر مقام نے زاہد خان کو خوش آمدید کہا ، اس موقع پر زاہد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر ن لیگ میں شامل ہوا۔
حق اور سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم بند ہونا چاہیے، مریم نواز
امیر مقام نے کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانےکے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، خیبر پختونخوا حکومت پی آئی اے خریدنے کی بات کرتی ہے، اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے ، پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کر رہی ہے۔
امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیب رپختونخوا کے عوام نے پی ٹی آئی کو صوبہ کے مسائل کیلئے ووٹ دیا ہے، ریاست پر چڑھائی کیلئے نہیں۔