مرغی کا گوشت 526 روپے فی کلو ہو گیا

مرغی کا گوشت

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں کچھ دن مسلسل کمی کے بعد مرغی کا گوشت دوبارہ مہنگا ہو گیا۔

مرغی کے فی کلو گو شت میں 22 روپے کا اضافہ ہونے سے فی کلو گو شت 526 روپے کلو ہو گیا ہے، گزشتہ روز مرغی کا گو شت 504 روپے کلو تھا۔

گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 349روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 363 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگاہونے سے فی درجن 320 روپے کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں مرغی کا گوشت 520 روپے کلو تھا۔


متعلقہ خبریں