مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن،عاطف خان اینٹی کرپشن میں طلب


پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عاطف خان کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے عاطف خان کو مالم جبہ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے کیس میں طلب کیا گیا ،عاطف خان کو 12 نومبر کو اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس بھیج دیا گیا ہے۔

مہنگائی کی شرح میں 0.10فیصد اضافہ

عاطف خان کا ردعمل

پی ٹی آئی کے رہنماعاطف خان نے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سےطلبی کے نوٹس پراپنے رد عمل میں کہا کہ اپنی پارٹی کی حکومت نے مجھے نوٹس بھیجا ہے۔

مالم جبہ کیس نیب کی جانب سے بند کردیا گیا تھا،جو بھی یہ کروارہا ہے وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہا ہے،سچ بولتا رہوں گا، اپنے اعتراضات پارٹی فورمز پر اٹھاتا رہوں گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں