نیویارک: زمین پر پڑے 20 ڈالرز نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

Dollar

نیویارک: امریکہ میں ایک شخص فرش پر پڑے 20 ڈالرز سے لاٹری ٹکٹ خرید کر کروڑ پتی بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ریاست کے مغربی حصے میں شہری جیری ہکس کو چہل قدمی کے دوران پارکنگ میں 20 ڈالرز پڑے ملے تھے۔

نارتھ کیرولائنا ایجوکیشن لاٹری کے مطابق شہری نے ملنے والی رقم ایکسٹریم کیش اسکریچ آف ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ شہری نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے اسپیڈ وے کے باہر پارکنگ میں 20 ڈالرز ملے۔ اور میں نے اسے ٹکٹ خریدنے کے لیے استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا نیا ٹریفک قانون، پیدل سڑک کراس کرنے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا

شہری نے کہا کہ وہ اپنا پسندیدہ ٹکٹ نہیں خرید پائے کیونکہ وہ ختم ہوچکا تھا۔ لہذا میں نے مجبوری میں یہ ٹکٹ خرید لیا۔

جیری کو آپشن دیا گیا کہ وہ یا تو 20 سالوں تک سالانہ 50,000 ڈالرز حاصل کرتے رہیں یا بڑی رقم ایک ساتھ لے لیں۔ جس پر انہوں نے 600,000 ڈالرز کی یکمشت رقم لینے کا انتخاب کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں