اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم ، 88 ہزار کی حد عبور کر لی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کا رجحان ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی مزید سستا ہو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس میں تھوڑی دیر بعد زبردست تیزی آ گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 1689 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 88 ہزار، 698 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، 86 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مزید سستا

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، کاروبار کے آغاز پر ڈالر 4 پیسے سستا ہونے کے بعد 277 روپے 70 پیسے پر آ گیا۔

گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر سستا ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ہوا۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں