پاکستان نے ملتان میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دے دیا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 291 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو انگلینڈ پر 75 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔
قومی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز مایس کن انداز میں کیا، عبداللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔
بعدازاں کھانے کے وقفے سے پہلے پاکستان کی دوسری وکٹ 25 اور تیسری وکٹ 43 رنز پر گر گئی جہاں شان مسعود 11 اور صائم ایوب 22 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
دوسرے سیشن میں پاکستان کی چوتھی وکٹ 77 رنز پر گری جب کامران غلام 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 114 رنز پر گری جب محمد رضوان 23 رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
بعدازاں چائے کے وقفے کے بعد سعود شکیل بھی پچ پر ٹھہر نہ سکے اور پاکستان کی چھٹی وکٹ 145 رنز پر گر گئی۔ سعود شکیل 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 150 رنز پر گری جب عامر جمال ایک رنز بنا کر آوٹ ہوگئے جبکہ آٹھویں وکٹ 156 رنز پر گری جب نعمان علی ایک رن بنا کر آوٹ ہوئے۔
اس سے قبل آج پہلے سیشن میں انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 291 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو 75 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔
اس موقع پر رضوان اور سعود نے پارٹنرشپ قائم کی تاہم زیادہ طویل ثابت نہ ہو سکی۔
انگلینڈ نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 239 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن 248 رنز پر ساجد خان نے برینڈن کیرس کو 4 رنز پر آؤٹ کر د یا یہ ان کی پانچویں وکٹ تھی۔
ملتان ٹیسٹ :عامر جمال فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے
میتھیو پوٹس کو بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا وہ صرف چھ رنز بنا سکے، انگلینڈ کی آخری وکٹ بھی ساجد خان کے حصے میں آئی انہوں نے جیک لیچ کو 25 کے انفرادی اسکور پر آئوٹ کیا۔
انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 291 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 7 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں 366 رنز اسکور کیے تھے۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 9 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، عبداللہ شفیق شعیب بشیر کی گیند پر چار رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔
پاکستان کا اسکور 25 پر پہنچا تو شان مسعود 11 رنز بنا کر شعیب بشیر کی گیند پر اولی پوپ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے۔
ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا
پاکستان کی تیسری وکٹ صائم ایوب کی گری انہوں نے 22 رنز بنائے اور وہ بھی شعیب بشیر کا شکار بنے، کھانے کے وقفے کے بعد پاکستان کی چوتھی وکٹ کامران غلام کی گری انہوں نے 26 رنز بنائے۔
پاکستان کے پانچویں کھلاڑی محمد رضوان 114 رنز کے مجموعی اسکور پر آئوٹ ہوئے انہوں نے 23 رنز بنائے۔ چائے کے وقفے کے بعد پاکستان کی چھٹی وکٹ 145 کے اسکور پر گری، سعود شکیل 31 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔
عامر جمال ایک رنز بنا کر جیک لیچ کی گیند پر بولڈ ہو گئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ نعمان علی کی گری انہوں نے بھی صرف ایک رنز بنایا۔
پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کو انگلینڈ پر 262 رنز کی برتری حاصل ہے۔