عمران خان کیخلاف احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

عمران خان

اسلام آباد میں احتجاج کی منصوبہ بندی کا مقدمہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج کر لیا گیا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف اغواء، ڈکیتی، اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت اور اے ٹی سی ایکٹ سمیت 13 دفعات کے تحت مقدمہ سب انسپکٹر قیصر محمود کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جس میں پی ٹی آئی کے دیگر 14 مقامی رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کو احتجاج کی اجازت نہ دینے کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ و دیگر کو نوٹسز

مقدمہ کے متن میں لکھا گیا ہے کہ جیل میں ملاقاتوں اور روابط میں بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کو ریاست اور اداروں کے خلاف تشدد پر اکسایا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ عمران خان نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پرتشدد ہجوم کی قیادت پر مجبور کیا، مظاہرین نے فائرنگ اور پٹرول بموں کا استعمال کرتے ہوئے ایک کانسٹیبل کو اغوا اور پانچ کو شدید زخمی کیا۔


متعلقہ خبریں