وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر کمی کردی ہے۔
پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لٹر کمی کی گئی۔
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 7روپے 31پیسے فی کلو اضافہ کر دیا
پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لٹر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لٹر ہو گئی۔
مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لٹر ہو گئی۔
جنرل اسمبلی سے خطاب ،وزیراعظم دنیا میں سب سے زیادہ دیکھے جانیوالے عالمی رہنما بن گئے
یاد رہے یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر 2024(آج رات 12 بجے) سے ہوگا۔