آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں گیس کے ذخائر دریافت کئے ہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گیس ساون ساؤتھ بلاک کے اکھیڑو ون کنویں سے دریافت ہوئی، کنویں سے یومیہ ایک کروڑ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس حاصل ہوگی۔ اوجی ڈی سی ایل کے مطابق کنواں یونائیٹڈ انرجی پاکستان،اوجی ڈی سی اور وفاقی و سندھ حکومت کی مشترکہ ملکیت ہے۔
والدہ گلے میں سونے کی چین پہناتیں میں بیچ دیتا تھا، گنڈاپور نے دلچسپ قصہ سنادیا
او جی ڈی سی نے اسٹاک ایکسچینج کولکھے گئے خط میں کہا کہ کنواں کی کھدائی جون 2015 میں شروع کی گئی تھی کنویں کی۔ دریافت سے ملکی گیس ذخائرمیں اضافہ ہوگا۔