کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب بم حملے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔
حکام کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں دھماکا خیز مواد نصب کر ر کھا تھا، جونہی خالق شہید پولیس تھانے کی موبائل موقع پر پہنچی تو زور دار دھماکا ہو گیا۔
جنوبی وزیرستان میں بم دھماکا ، قبائلی رہنما کا بیٹا جاں بحق ، 3 زخمی
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ریمورٹ کنٹرول سے اڑا یا گیا۔