وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے مضبوط بنیاد قائم ہو گئی ہے، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرامید ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں شرح سود میں کمی آ رہی ہے ،سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ،ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خیبر پختونخوا:میڈیکل اور ڈینٹل کالجز داخلہ ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا
ان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ ملک کی معیشت کوترقی دینے کی صلاحیت رکھتا ہے ،ایف بی آر اور انرجی سیکٹرزمیں ریفارمزکر رہے ہیں ، حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آ رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک فیز ون انفرااسٹرکچر کی تیاری پر مشتمل تھا ،سی پیک فیز 2کا آغاز ہونے جا رہا ہے،آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پرامید ہیں ،امید ہے آئی ایم ایف 7ارب ڈالر پروگرام کی منظوری دے گا۔