لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

ڈی جی آئی ایس آئی

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

پی ٹی آئی سیاسی جماعت، الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین سے متصادم ہے، سپریم کورٹ

لیفٹیننٹ جنرل عاصم بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کر چکے ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ تعینات رہ چکے ہیں، وہ  فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔


متعلقہ خبریں