لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو بین الاقوامی کرکٹ لیگز میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے متعدد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دئیے۔
تفصیلات کے مطابق این او سی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انور علی اور عثمان شنواری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شرجیل خان، یاسر شاہ اور محمد عرفان کو بھی این او سی جاری کر دئیے گئے۔
پی سی بی نے اسامہ میر کو بھی آسٹریلیا کی مشہور بیگ بیش لیگ میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹم نیلسن ہی ریڈ بال کے ہائی پرفارمنس کوچ ، اشتہار باقاعدہ تقرری کیلئے دیا گیا ، ذرائع پی سی بی
اسامہ میر جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنی شاندار کارکردگی سے قومی ٹیم میں ایک اہم مقام بنایا ہے۔ بیگ بیش لیگ میں شرکت کے ذریعے مزید تجربہ اور بین الاقوامی کرکٹ میں اپنا مقام مضبوط کرنے کا موقع حاصل کریں گے۔