لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے رہ گئے، عطا تارڑ

Ata Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کردیا،کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 9 مئی 2023 اور 190 ملین پانڈ سمیت تمام کیسز کا جواب دینا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جلسے سے متعلق بڑی بڑی باتیں کی گئی تھیں، پی ٹی آئی والوں نے لاہور جلسے سے متعلق بہت بڑھکیں ماریں، لاہور میں تمام راستے کھلے تھے،ٹریفک رواں دواں تھا، پی ٹی آئی جلسے میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی اور فری ہینڈ دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما عقیل اسلم گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی پورا زور لگانے کے باوجود بندے جمع نہ کرسکی، لاہور جلسے سے متعلق پی ٹی آئی کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، عوام نے پی ٹی آئی کی انتشار اور تقسیم کی سیاست کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، عالمی ادارے پاکستان کی اقتصادی ترقی کااعتراف کررہے ہیں، پی ٹی آئی کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور تباہی ہے، کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، لائٹس بند، مائیکس اتار لئے گئے، اسٹیج مکمل خالی

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ علی امین نے دوسری مرتبہ جلسہ ناکام کیا ہے، علی امین مریم نواز سے اپنا مواز نہ کریں۔ ان کی جلسی، سیاست اور گورننس سب فیل ہوگئی ہیں۔علی امین گنڈا پور بھڑکے مارنے کے بجائے عملی کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ لطیف کھوسہ نے جلسے میں توہین عدالت کی ہے ۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں