لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کا وقت ختم، لائٹس بند، مائیکس اتار لئے گئے، اسٹیج مکمل خالی

تحریک انصاف

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم بلے کا نشان واپس لے لیا گیا


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا  لاہور میں کاہنہ کے مقام پر جلسہ مقررہ وقت ختم ہونے کے کچھ ہی منٹ بعد ختم کروادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق 6 بجتے ہی ساؤنڈ سسٹم والوں نے جلسہ گاہ سے مائیکس اتار لئے،انتظامیہ کی جانب سے جلسہ گاہ کی لائٹس بھی بند کردی گئیں، اسٹیج پر موجود تمام قیادت نیچے اتر گئی،اسٹیج مکمل خالی ہوگیا جب کہ جلسہ گاہ سے کارکنان بھی واپس چلے گئے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کے مطابق جلسہ منتظمین جلسے کے اختتامی اوقات پرفوری عمل کریں، جلسہ ختم کرنے کا وقت 6 بجے تک تھا۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ ختم کرنے کے اوقات پر فوری عمل کیا جائے، این او سی کی خلاف ورزی پرقانون کےمطابق کارروائی کی جائےگی۔

مینار پاکستان میں جلسہ کرکے حقیقی ازادی حاصل کرینگے، علی امین گنڈا پور

دوسری جانب وزیراعلی کے پی علی امین گنڈا پور کا قافلہ جلسے کے مقررہ وقت سے لیٹ پہنچا انہوں نے کارکنان سے مختصر گفتگو کی اور واپس روانہ ہو گئے۔

اس سے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ اتنے بڑے جلسے کے انعقاد پر پی ٹی آئی لاہور کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، ہمیں آزاد عدلیہ کے سوا کچھ قبول نہیں۔

بیرسٹر گوہر نے لاہور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ راستے کھول دیں اور مزید رکاوٹیں کھڑی نہ کریں۔

لاہور میں داخلے کا کوئی راستہ بند نہیں ہے، خیبر پختونخوا سے پی ٹی آئی کارکنوں کے قافلے لاہور کیلئے رواں دواں ہیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ سیف سٹی کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تمام راستے کھلے ہیں۔

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

 


متعلقہ خبریں