پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے بجائے اب ملتان میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 سے 28 اکتوبر تک ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 3 ٹیسٹ میچوں کا دوسرا ٹیسٹ میچ اصل میں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 15 سے 19 اکتوبر تک پلان کیا گیا تھا۔
تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر ساؤتھ افریقہ وویمنز نے سیریز اپنے نام کر لی
یہ میچ اب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو ٹیسٹ اصل پروگرام کے مطابق کھیلے جائیں گے۔پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں 7 سے 11 اکتوبر تک ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں 24 سے 28 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اکتوبر کو ملتان پہنچے گی،پاکستان کرکٹ ٹیم بھی 2 اکتوبر کو ہی ملتان پہنچے گی، دوسرے ٹیسٹ میچ کو کراچی سے ملتان منتقل کر نے کی وجہ یہ ہے کہ اگلے سال ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔