کراٹے کومبیٹ لیگ میں ناقابل شکست پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک اور فائٹ جیت لی


کراٹے کومبیٹ لیگ میں ناقابل شکست پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند نے ایک اور فائٹ جیت لی ہے۔

پاکستانی فائٹر شاہزیب رند نے حریف برازیلین فائٹر برونو ایسیس کو شکست دے دی،دونوں حریفوں کے درمیان مقابلہ کراٹے کومبیٹ انٹیرم ٹائٹل لائٹ ویٹ بیلٹ کیلیے تھا۔

ون ڈے کرکٹ میں افغانستان کی تاریخی فتح

پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند ابھی تک کراٹے کومبیٹ لیگ میں ناقابل شکست ہیں،پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند انے اس سے قبل5مقابلے کیے اورتمام مقابلوں میں فاتح رہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کراٹے کومبیٹ میں فائٹ جیتنے پر شاہ زیب رند کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا شاہ زیب رند بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں