حکمران جماعت کا عبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ


حکمران جماعت نےعبوری چیئرمین پی اے سی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو چیئرمین پی اے سی کے لئے دو خطوط لکھے،خطوط میں کہا گیا کہ اپوزیشن 4 ممبران پر مشتمل پینل بھجوائے،اپوزیشن نے ابھی تک ان دونوں خطوط کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔

پی ٹی آئی کے وزیرتعلیم نے ٹیکسٹ بک بورڈ کے ذریعے ایک ارب روپے کی کرپشن کی،مریم نواز

بہترین عوامی مفاد میں یہ عہدہ زیادہ دیر تک خالی نہیں رکھا جا سکتا،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے لئے الیکشن اگلے ایک یا دو دن میں ہوجائے گا۔

کسی حکومتی ممبر کو چئیرمین پی اے سی منتخب کیا جائیگا،حکومتی چیئرمین ایک عارضی بندوبست کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کو کسی بھی مقدمہ میں گرفتار کرنے سے روک دیا

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کی امانت ہے،جب بھی اپوزیشن 4 ناموں پر مشتمل پینل بھجوائے گی منتخب شدہ چیئرمین مستعفی ہوجائے گا۔

نئے الیکشن کے ذریعے اپوزیشن کا چیئرمین منتخب کروایا جائے گا،پبلک اکائونٹس کمیٹی کی اہمیت کی وجہ سے اسکے اجلاس کو اور الیکشن کو غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔


متعلقہ خبریں