پاکستان کو اگلے تین سال میں 2 ارب ڈالر فراہم کرینگے ، صدر ایشیائی بینک

ایشیائی بینک

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسو گواسا کاوا نے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالرز کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

اے ڈی بی کے صدر نے یہ اعلان صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر صدر مملکت نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کےلیے اے ڈی بی سے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

سیلاب سے متاثرہ گھروں ، انفرا اسٹرکچر کی تعمیر ، ایشیائی بینک پاکستان کو 40 کروڑ ڈالر دیگا

آصف  زرداری نے مساتسو گواسا کاوا کو پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ نے ملک کو بہت زیادہ معاشی نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر ایشیائی بینک نے  کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا ہے، اے ڈی بی اگلے 3 سال میں پاکستان کو 2 ارب ڈالر کی سالانہ امداد فراہم کرے گا۔


متعلقہ خبریں