فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے نئی شرائط کے بغیر غزہ میں فوری جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی پیشکش کے تحت کسی بھی نئی شرائط کے بغیر غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے تیار ہیں۔
غزہ، المواصی کیمپ پر حملے میں 41 فلسطینی شہید، لاشیں بھی نہ مل سکیں
بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے سربراہ خلیل الحیا نے دوحا میں قطر کے وزیراعظم سمیت دیگر ثالثوں سے ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کیلئے اپنی رضامندی سے آگاہ کر دیا ہے۔
حماس رہنما اسامہ حمدان نے کہا کہ امریکا کو اسرائیل پر اپنے مطالبات واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنا چاہیے۔ واضح رہے اس سے قبل غزہ میں جنگ بندی کیلئے ہونے والے مذاکرات کسی ڈیل پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے تھے۔