پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے معاملے پر اسمبلی کی سکیورٹی میں غیر ذمے داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5 اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف ، سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد ، عبید اللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون کو 4 ماہ کے لیے معطل کیا ہے۔
ارکان کی گرفتاری پارلیمان پر حملہ ، خواجہ آصف کی تقریر کے دوران قومی اسمبلی میں شور شرابہ
واضح رہے کہ 9 ستمبر کو اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کر لیا تھا۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر ایاز صادق نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر سے گرفتاریوں کے واقعے کے ذمے داروں پر مقدمہ درج کراؤں گا، ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔