قانون سازی کر کے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، سنیٹر علی ظفر

ALI ZAFAR

سینیٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ کل پارلیمانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہوا ہے،قانون سازی کر کے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا، جو آپ کریں گے یہ آپ پر واپس بھی ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام ” فیصلہ آپ کاعاصمہ شیرازی کیساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ پاکستان میں قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کتابی رہ گئی ہے ، کل بےدردی سے ارکان اسمبلی کو احاطے میں گرفتار کیا گیا، جو پارلیمانی تاریخ کا افسوسناک واقعہ ہے۔

شیرافضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی ودیگر گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کا 8روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

انہوں نے کہا کہ قانون سازی کر کے پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیا گیا ، اراکین کو علی امین گنڈا پور کے بیان پر پکڑا گیا تو میں اس کی ڈبل مذمت کرتا ہوں ، اگر پاکستان میں قانون ہے تو ہم سب کو پارلیمنٹ پر حملے کی مذمت کرنا ہو گی۔

آج جو آپ ہمارے ساتھ کریں گے یہ کل آپ پر واپس بھی ہو گا ، آپ کی علی امین گنڈا پور کی باتوں پر تنقید اور اختلاف رائے ہو سکتا ہے۔

حکومت کا بجلی کی بچت کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی سالمیت کیلئے کچھ نہ کچھ راستہ نکالنا پڑے گا، الیکشن کی تاریخ کیلئے بھی ہم ساتھ بیٹھے تھے، ایک بار کوشش ہوئی تھی اور وہ کوشش کافی کامیاب رہی تھی۔

امید ہے کہ سیاسی ہی کوئی حل نکلے گا ۔ انہوں مزید کہا کہ اگر سیاستدان اکٹھے ہو جائیں اور حل ڈھونڈ سکیں تو یہی بہتر حل ہو گا۔

 


متعلقہ خبریں